مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اپنے پاکستانی ہم منصب پرویز خان خٹک سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔
ایران کے وزیر دفاع نے پاکستان کے نئے وزیر دفاع کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی مستقبل قریب میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔
ایران کے وزیر دفاع نے عالم اسلام کے ایک اہم ملک کی حثیت سے پاکستان کے مثبت کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور اسلامی دنیا کے بحرانوں اور خاص طور سے بحران یمن کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ سیاسی مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے اس بحران کو آسانی کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کی تقویت کے لیے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔
پیغام کا اختتام/