مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایران اور عراق کے پارلیمانی روابط مطلوبہ حد تک تھے توقع ظاہر کی کہ یہ روابط مزید فروغ پائیں گے۔
واضح رہے کہ کل عراق میں سینیئر ترین رکن پارلیمنٹ محمد الزینی کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے تشکیل پانے والے اجلاس میں محمد الحلبوسی کو اراکین کی واضح اکثریت سے پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔
اجلاس کے آغاز میں آٹھ امیدواروں کا اسپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا گیا مگر پھر ایک ایک کر کے بعض امیدواروں منجملہ اسامہ النجیفی،طلال الزوبعی، محمد التمیم، احمد عبداللہ الحبوری اور رعد الدہلکی نے اپنے نام واپس لے لئے اور رائے شماری کے اعلان کی بنیاد پر، جس میں خالد العبیدی کو نواسی اور محمد الخالدی کو صرف چار ووٹ ملے، محمد الحلبوسی کو ایک سو انہتّر ووٹوں سے اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ انھیں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے قریبی دھڑے الفتح کی حمایت حاصل تھی۔
پیغام کا اختتام/