مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور اسی طرح ان ملکوں کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
پاکستان اور ہندوستان ے مختلف شہروں میں نواسہ رسولۖ حضرت اباعبداللہ الحسین اور آپ کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن یعنی یوم عاشور جمعے کو نہایت عقیدت و اعترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا منایا گیا اور دونوں ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی گئی۔
عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ فوج، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات رہے اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کی گئی۔ امن و امان کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھی گئی۔
پاکستان اور ہندوستان کے مختلف بڑے شہروں خاص طور سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، نئی دہلی، لکھنؤ، ممبئی اور حیدرآباد میں بڑے جلوس عزا برآمد ہوئے جن میں کروڑوں کی تعداد میں حسینی عزاداروں نے شرکت کی۔
پاکستان میں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں جمعے کو بھی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد رہی۔
واضح رہے کہ ایران و عراق اور لبنان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو یوم عاشور منایا گیا جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں جمعے کو یوم عاشور منایا گیا۔
پیغام کا اختتام/