مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں اور اسے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستانی آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستانی بارڈر فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے اور کشمیر میں در اندازوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے اپنی حکومت کو پاکستان سے مذاکرات کرنے سے منع کیا، سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت سے انتہا پسندوں کے عزائم واضح ہو گئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/