اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

اتوار یکم مہر مطابق تئیس ستمبر کو ایران میں تمام اسکول مدارس اور کالج کھل گئے اور اس طرح نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۷۸
تاریخ اشاعت: 19:16 - September 23, 2018

ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں اتوار کو نئے تعلیمی سال کے پہلے روز سترہ لاکھ معلموں اور ٹیچروں اور ایک کروڑ چالیس لاکھ اسکولی بچوں کی موجودگی میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ہاتھوں تہران کے ایک اسکول میں اسکول کی گھنٹی بجائے جانے کے ساتھ کلاسوں میں شرکت کئے جانے کا آغاز ہوا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے  موقع پر اسکول کی گھنٹی بجانے کے ساتھ تقریر بھی کی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرمانشاہ میں انسٹھ نئے تعمیر شدہ اسکولوں کا بھی افتتاح کیا۔ یہ اسکول و مدارس اس علاقے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہو گئے تھے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر تعلیم و تربیت محمد بطحائی نے ملک بھر میں گیارہ سو نئے سرکاری اسکولوں کا اضافہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں دنیا کے ساٹھ ملکوں میں تیرہ ہزار ایرانی اسکولی بچے اور اسی طرح ایران میں ساڑھے چار لاکھ غیر ایرانی اسکولی بچے حصول علم میں مشغول ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں