مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سشما سوراج نے نیویارک میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہاکہ، دنیا ابھی بھی کئی طرح کے تصادم ،دہشت گردی اور نفرت انگیز نظریات سے گھری ہوئی ہے جو اپنی سرحد سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہماری زندگی کو متاثر کررہی ہے اس لئے کسی کو بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔
دوسری جانب ہندوستانی وزیرخارجہ نے جی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بدھ کو یہاں ایک میٹنگ کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ سشما سوراج نے جاپان، جرمنی اور برازیل کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل اور غیر مستقل قسم کی رکنیت کی توسیع اور سیکورٹی اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پیغام کا اختتام/