16 October 2024

دنیا 5 ویٹوممالک سے زیادہ بڑی ہے:اردوغان

اقوام متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کئی ممالک کے سربراہان نے اس تاریخی ادارہ کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۲۹
تاریخ اشاعت: 9:22 - September 27, 2018

دنیا 5 ویٹوممالک سے زیادہ بڑی ہے:اردوغانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو ناکام ادارہ قرار دئیے جانے کا خدشہ ہے جسے صرف 5 بڑی قوتیں چلارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص اس کے ادارے، سلامتی کونسل، میں تبدیلی آنی چاہیے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایسے میں اقوام متحدہ پر تنقید کی ہے کہ جب یہ عالمی ادارہ شام، یمن اور افغانستان سمیت کئی ممالک کے بحران کو ختم کرنے اور ان ممالک میں امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی مداخلت کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں