مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک سے تہران واپسی پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کی حکومت اور قوم کی حقانیت اور امریکہ کی منھ زوری مکمل نمایاں رہی۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں پر دنیا کے حکمرانوں نے قہقہے لگائے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے پر ایران کی قدردانی کی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس موقع پر گروپ چار جمع ایک نے ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ رابطے کے لئے خصوصی بینکنگ سسٹم قائم کر دیا گیا۔
صدر ایران نے کہا کہ نیویارک میں مختلف ملکوں کے سربراہوں اور اعلی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ نیز تجارتی تعلقات اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو ہوئی اور مختلف ملکوں کے سربراہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے۔
پیغام کا اختتام/