16 October 2024

امریکہ پر پاکستان کے وزیر خارجہ کی تنقید

پاکستان کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام آباد واشنگٹن کی منھ زوری سے نہیں دبے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۵۱
تاریخ اشاعت: 19:18 - September 29, 2018

امریکہ پر پاکستان کے وزیر خارجہ کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، ایشیا سے متعلق ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح سے امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اگر علاقے کی صورت حال کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے تو اسے چاہئے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر راضی کرے۔

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات، اگست دو ہزار سترہ سے جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف الزام عائد کیا ہے، کشیدہ چلے آرہے ہیں۔

ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا تھا جس پر پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں