16 October 2024

پاکستان پر ہندوستان کی کڑی نکتہ چینی

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں ایک دوسرے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۶۳
تاریخ اشاعت: 11:54 - September 30, 2018

پاکستان پر ہندوستان کی کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے اور اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس کا ثبوت ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے لیکن ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان کی طرف سے آتی ہے، القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے جب کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اب بھی آزاد ہے۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر اپنے ممالک کے داخلی امور اور اسی طرح دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں