اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۶۹
تاریخ اشاعت: 13:37 - September 30, 2018

سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا 6 روزہ دورہ کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کے درمیان دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں