مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی چینل 'سی بی ایس' سے گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ عالمی حقوق کی خلاف ورزی کریں اور قانون کے مخالف کام کریں جو عالمی سطح پر قابل قبول نہیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی اس قسم کی پالیسی پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آئے گا اس لئے کہ عالمی برادری کسی بھی شخص اور ملک کوصرف حکم دینے کی وجہ سے قبول نہیں کرے گی۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کو نقصان پہنچانےکے مقصد سے بلایا تھا لیکن 15 رکن ممالک میں سے 14 رکن ممالک نے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کڑی نکپتہ چینی کی اور اس طرح امریکہ ایک بار پھر عالمی سطح پر گوشہ نشین ہو گیا۔
پیغام کا اختتام/