مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شکیل آفریدی کا مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کو پاکستان میں غدار اور امریکا میں دوست جانا جاتا ہے، ہمیں دونوں ملکوں میں اس فرق کو دور کرنا ہے۔
شکیل آفریدی کو قانونی عمل کے بعد سزا ہوئی، اسے اپنے دفاع کا موقع دیا گیا، توقع ہے کہ امریکا پاکستانی قانون کا احترام کریگا۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا بلکہ مذاکرات کرنے آیا ہوں۔
شاہ محمود قریشی اس دورے میں امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ کیلئے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی اس وقت پاکستان کی جیل میں ہیں اور انھیں عمر قید کی سزا ہوئی ہے تاہم امریکہ ان کی سزا کو ختم کرانے کیلئے پاکستان کی حکومت پر دباو ڈال رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/