مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی پیٹرولیم اور انرجی نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جب عراق کے بعثی صدر صدام نے کویت پر حملہ کیا تھا اس وقت کویت نے امریکہ کو تیل کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔
بلومبرگ چینل کے مطابق اب کویت کے لئے ایشیائی بازار زیادہ منافع بخش ہے اور وہ ایشیائی بازار میں 80 ڈالر فی بیرل تیل فروخت کررہا ہے۔
پیغام کا اختتام/