16 October 2024

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ایران،پاکستان اورعراق کی کمیٹی کا قیام ضروری

مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ایران،پاکستان اور عراق کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا قیام ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۰۸
تاریخ اشاعت: 15:07 - October 14, 2018

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ایران،پاکستان اورعراق کی کمیٹی کا قیام ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سیاسی رہنما اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ارنا نیوز کوانٹریو دیتے ہوئے

ایران، پاکستان اور عراق کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسائل صرف محرم الحرام کے پہلے عشرے یا چہلم کے ایام تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کے ایران اور عراق کی زیارتوں کے سفر کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے.

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان اورعراق کی خارجہ، داخلہ اورمذہبی امور کی وزارتوں پر مشتمل مشترکہ رابطہ اور تعاون کمیٹی کی تشکیل ہو جس کا مقصد زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہتراقدامات اٹھائے جائیں.

علامہ راجا ناصر عباس نے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ عظیم پیدل مارچ کو شیعہ سنی کی وحدت کی منفرد علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی.

مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سیکریٹری جنرل نے پاک ایران سرحد تفتان پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے حکومت ایران کی جانب سے منفرد انتظامات پرشکریہ ادا کیا.

20 صفر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام ہے اور دنیا بھر سے کروڑوں زائرین اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں شرکت کرکے نواسہ رسول(ص) کا غم مناتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں