مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی افغانستان کے لیے نقصان دہ نہیں ہونی چاہئیے لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب بن رہی ہے اور امریکی حکمت عملی ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے، امریکا کی موجودگی ہماری مدد نہیں کر رہی، اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔
امریکا کو پاکستان کے عوام کے خلاف نہیں خفیہ اداروں کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں، اس سے ہی فائدہ حاصل ہوگا۔
پیغام کا اختتام/