16 October 2024

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان، افغان جنگ کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۱
تاریخ اشاعت: 23:35 - February 08, 2018

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سببمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی افغانستان کے لیے نقصان دہ نہیں ہونی چاہئیے لیکن موجودہ صورت حال میں افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی نقصان کا سبب بن رہی ہے اور امریکی حکمت عملی ہمیں نقصان پہنچا رہی ہے، امریکا کی موجودگی ہماری مدد نہیں کر رہی، اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے۔

امریکا کو پاکستان کے عوام کے خلاف نہیں خفیہ اداروں کے خلاف پابندیاں لگانی چاہئیں، اس سے ہی فائدہ حاصل ہوگا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں