مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے کرایے کے جنگی جہازوں نے حدیدہ میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی حملے کی زد میں آگئی۔
مقامی ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والوں میں 8 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
پیغام کا اختتام/