اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

خاشقجی کے قتل پر دنیا کا ردعمل دیر مگر شدید تھا: جوادظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر عالمی برادری دیر سے حرکت میں آئی مگر اس کا ردعمل سخت اور شدید تھا۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۶۴
تاریخ اشاعت: 11:33 - October 24, 2018

خاشقجی کے قتل پر دنیا کا ردعمل دیر مگر شدید تھا: جوادظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی ٹی وی NHK کے نمائندے کے ساتھ گفتگومیں امریکہ کو سعودی عرب کا اصلی اور اہم حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کیلئے واشنگٹن کی بے جا حمایت کی وجہ  سے علاقے کے حالات خراب ہوئے اور علاقہ افراتفری کا شکار ہوا۔

سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔

عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل قونصل خانے کے ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوا ہے۔

سعودی حکومت کے اس موقف کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے اور بہت سے ملکوں نے تازہ بیان کو سعودی حکومت کے اس بیان سے متصادم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقجی استنبول کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں