16 October 2024

پاکستانی زائرین اربعین کی بحفاظت کربلا روانگی

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے زائرین بھی اربعین ملین مارچ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۷۸
تاریخ اشاعت: 20:16 - October 26, 2018

پاکستانی زائرین اربعین کی بحفاظت کربلا روانگیس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے زمینی راستے سے اربعین سیدالشہداء (ع) میں شرکت کے لئے اب تک 50 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق کے لئے روانہ ہوچکے ہیں جن میں سے اکثر کربلا اور نجف اشرف پہنچ چکے ہیں۔

ادھرکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے داخلہ امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لئے تفتان اور کوئٹہ کا دورہ کرکے پاکستان ہاؤس تفتان میں زائرین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، متعلقہ حکام کو ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق جانے ولے زائرین کو سکیورٹی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں میرا مختصر عرصے کے دوران بطور وزیر مملکت برائے داخلہ تیسرا دورہ بلوچستان ہے جبکہ تفتان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ایران کی سرحد میں جاکر بھی زائرین سے ملاقات کی ہے اور ان کے حالات جانے ہیں۔ وہ ایرانی حکومت اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے بھی بیحد شکر گزار ہیں۔ ایک دن آئے گا کہ جب زائرین کا یہ روٹ بزنس حب بن جائے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں