اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فوج جنگ اور محاذ آرائی کے لیے تیار رہے، چینی صدر نے حکم دے دیا

چین کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۰۶
تاریخ اشاعت: 16:15 - October 28, 2018

فوج جنگ اور محاذ آرائی کے لیے تیار رہے، چینی صدر نے حکم دے دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے مسلح افواج کی جنوبی کمانڈ کے دورے کے موقع پر تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین کی تازہ ترین صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو کسی بھی طرح کی غیر معمولی اور ہنگامی صورت حال کے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔

چین کے صدر نے آبنائے تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فوج پر زور دیا کہ وہ علاقے کی صورت پر گہری نظر رکھے۔

صدر شی جن پنگ نے مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ خود کو جنگ اور کسی بھی محاذ آرائی کے لیے ہر وقت آمادہ رکھے اور اپنی توانائیوں میں اضافے کے لیے مسلسل مشقیں انجام دے۔

چینی فوج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ فوج، جنگ کے لیے مکمل آمادہ رہے اور فوجی مشقوں سمیت تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں