مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جس میں ٹی ٹی پی کے نائب امیر بھی شامل ہیں جبکہ ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا۔
مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے اور ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے امیر خان سید عرف سجنا محسود کو یکم نومبر 2013 میں پاکستانی طالبان کا نیا امیر نامزد کیا گیا اور یہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا ۔
ان کی نامزدگی حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد عمل میں آئی تھی اور طالبان کے نئے امیر کے لیے شوریٰ اجلاس میں 4 ناموں پر مشاورت کی گئی تھی، جن میں خان سید، عمر خالد خراسانی، ملا فضل اللہ اور غالب محسود شامل تھے۔
40 سالہ سجنا کو کراچی میں بحریہ کی بیس پر حملے میں ملوث خیال کیا جاتا ہے جبکہ انہیں 2012 کے بنوں جیل حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا ہے۔
پیغام کا اختتام/