اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دفاعی صنعت میں یمنی فوج کی ترقی

دفاعی صنعت میں یمنی فوج کی پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے ساتھ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے تازہ جوابی حملوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۱۰
تاریخ اشاعت: 20:35 - October 28, 2018

دفاعی صنعت میں یمنی فوج کی ترقیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بدر ایک پی قسم کا جدید ترین میزائل تیار کئے جانے کی خبر دی ہے۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بدر ایک پی قسم کا جدیدترین بلسٹک میزائل، بدر ایک کا ہی اپ گریڈ ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج جدید ترین میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جلد ہی اس کی نئی ترقی و پشرفت سے باخبر کیا جائے گا۔

اس بیان میں یمن کے خلاف جارح اتحاد کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اس جارح اتحاد کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ وہ ایک ایسے ملک کے مقابلے میں ہے جو بلسٹک میزائلوں سے لیس ہے اور اس کی بڑھتی ہوئی دفاعی توانائی میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں ہے۔سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود اس کی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے التحیتا کے علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا بھی کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں