مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے منگل کے روز اس علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس علاقے کے عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جولان کا علاقہ اسرائیل کا نہیں بلکہ شام کا حصہ ہے لہذا انتخابات کا انعقاد غیر قانونی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کے مجدل الشمس نامی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلوں میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ جولان میں انتخابات کے انعقاد پر شدید احتجاج کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/