16 October 2024

فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۴۳
تاریخ اشاعت: 18:34 - November 03, 2018

فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غزہ کے فلسطینیوں نے بیلفور اعلامئے کی برسی کے موقع پر مسلسل بتیسویں ہفتے بھی واپسی مارچ میں شرکت کی۔

اس ہفتے واپسی مارچ کا سلوگن تھا کہ فلسطینی قوم بیلفور اعلامئے کو نابود کردے گی - فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بتیس فلسطینیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ بہت سے فلسطینی ایسے ہیں جو صیہونی فوجیوں کی طرف سے گیس کے گولے داغے جانے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں دم گھٹنے کی شکایت ہے۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے علاقے خان یونس کے العودہ کیمپ پر بھی گولہ باری کی ہے۔

فلسطینیوں کا واپسی مارچ گذشتہ تیس مارچ سے جاری ہے اس دوران صیہونی فوجیوں نے اب تک دوسو سے زائد فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا ہے جبکہ بائیس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں