مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ پناہ گزینوں کا بحران عالمی مسٔلہ ہے اور بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ ان ممالک کی مدد کرے جو مہاجرین کو پناہ دیتے ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بےگھر افراد کی تعداد 25 اعشاریہ 4 ملین ہےجن میں خواتین کی آدھی سے زیادہ تعداد 18 سال سے کم ہے۔
ملیحیہ لودھی نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک 85 فیصد پناہ گزینوں کا بوجھ براداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تحت 60 فیصد پناہ گزین 10 ملکوں میں رہ رہے ہیں۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک پناہ گزینوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کو بر قرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چار دہائیوں سے پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔
پیغام کا اختتام/