16 October 2024

جہاد و شہادت کے جذبے کے فروغ سے مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائےگا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 14 آبان 1397 ہجری شمسی میں شہدائے قزوین کی یاد میں اجلاس منعقد کرنے والے اہلکاروں اور عہدیداروں سے خطاب کیا جسے آج قزوین میں اس اجلاس کے مقام پر پیش کیا گیا ۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۰۴
تاریخ اشاعت: 13:45 - November 11, 2018

جہاد و شہادت کے جذبے کے فروغ سے مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائےگا: رہبر انقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے قزوین کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والے اہلکاروں سے خطاب میں فرمایا: جہاد و شہادت کے جذبے کے فروغ کی صورت میں مشرق و مغرب کی طرف رجحان ختم ہوجائےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قزوین کی جغرافیائی، تاریخ اور ثقافتی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کے فروغ اور دفاع مقدس  میں صوبہ قزوین کے علماء، بزرگوں اور شہداء کی قربانیاں باعث فخر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو بہترین نمونہ اور اسوہ قراردیتے ہوئے فرمایا: شہید اپنی زندگی کے دوران دل و جان سے اسلام کی خدمت کرتا ہے اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کے بعد معنوی فضا میں اسلامی معاشرے کی خدمت کرتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایسے افراد پر کڑی نکتہ چینی کی جو شہداء  کی یاد کو فراموش کرنے اور شہداء کی عظمت کے حوالے سے پروگرام میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  فرمایا کہ اگر چہ دفاع مقدس کو 30 سال کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود شہداء کی یاد کو نہ فقط فراموش نہیں کیا گیا ہے بلکہ معاشرے میں روز بروز شہداء کی یاد کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اس لئے کہ شہداء اسوہ اور رول ماڈل ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں