مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور عراقی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔عراق کے صدر منتخب ہونے کے بعد برہم صالح کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ عراقی صدر کے دورہ ایران کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اس دورے میں ایران اور عراق کے مابین، سیکورٹی، تجارتی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو پہلے زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور کیا جائےگا۔
عراقی صدر کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی سربراہی میں ایران اورعراق کے اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفود نے سعد آباد کمپلیکس میں باقاعدہ مذاکرات انجام دئے۔
اس وقت ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین کا حجم بارہ ارب ڈالر سالانہ ہے اور دونوں ممالک اس حجم کو بڑھا کر سالانہ بیس ارب ڈالر کرنا چـاہتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/