16 October 2024

حکومت امریکہ کے شٹ ڈاؤن کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سرحدوں پر بدامنی حکومتی شٹ ڈاؤن کا باعث بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۷۵
تاریخ اشاعت: 23:59 - November 18, 2018

حکومت امریکہ کے شٹ ڈاؤن کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سی این این کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے اگر میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے ضروری بجٹ فراہم نہیں کیا تو اس سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے لئے مناسب موقع فراہم ہو گا۔
ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کا ہجوم حکومتی شٹ ڈاؤن کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ مہاجروں کی منتقلی کا عمل روکنے کے لئے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار تعمیر کریں گے۔

انھوں نے اسی طرح اگست کے مہینے میں امریکی کانگریس کو اس سلسلے میں پانچ ارب ڈالر کی منظوری کی ترغیب دلانے کی کوشش بھی کی تھی تاہم ڈیموکریٹس نے اس سلسلے میں اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔
جنوری دو ہزار اٹھارہ میں امریکی سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کی روک تھام کے لئے ہنگامی بجٹ کی منظوری سے انکار کر دیا تھا۔

اس بجٹ کو کانگریس سے منظوری مل گئی تھی مگر سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت نے اس بل کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت حکومتی شٹ ڈاؤن تین روز تک جاری رہا تھا مگر پھر کانگریس کے ہنگامی بل سے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہوا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں