16 October 2024

امریکی بحری جہاز ایران کی متعین کردہ آبی گذرگاہ سے ہی گذر سکتے ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اس کے چھے پیرو ملکوں کے بحری جہازوں کے لئے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں الگ سے ایک گذرگاہ مقرر کر دی ہے اور اسی گذرگاہ سے انہیں گذرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۲
تاریخ اشاعت: 7:46 - February 14, 2018

امریکی بحری جہاز ایران کی متعین کردہ آبی گذرگاہ سے ہی گذر سکتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے منگل کو تہران میں بحریہ سے متعلق اداروں کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں اپنی حاکمیت کے حق کا استعمال کرتے ہوئے امریکا اور اس کے چھے پیرو ملکوں کے بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لئے آبی گذرگاہ مقرر کر دی ہے تاکہ وہ اسی جگہ سے گذریں-

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے بحری جہازوں نے ابھی تک اس قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے- ایڈمرل فدوی نے کہا کہ بحیرہ عمان اور خلیج فارس میں ماحولیات کا تحفظ ایران کے لئے بہت ہی اہم ہے اور تہران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ غیر ملکی بحری جہاز اس علاقے میں ماحولیات کو نقصان پہنچائیں اور فضا کو آلودہ کریں-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں