مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں روسی صدر پوٹین کاکہنا تھا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدرمحمود عباس کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔
ملاقات سے قبل صدر پوٹین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے امن عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
تاہم ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے راضی نظر نہیں آتے۔
پیغام کا اختتام/