16 October 2024

یمن سے متعلق امن مذاکرات کا سوئیڈن میں آغاز

سعودی حکومت کی طرف سے گذشتہ کئی مہینے سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بعد سرانجام یمن سے متعلق امن مذاکرات سوئیڈن میں شروع ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۵۷
تاریخ اشاعت: 22:12 - December 06, 2018

یمن سے متعلق امن مذاکرات کا سوئیڈن میں آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹاک ہوم میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس اور سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کو بھی خطاب کیا-

صنعا ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کو کھول دیا جانا، محاصرے کا خاتمہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اس دور کے مذاکرات کے اہم ترین موضوعات ہیں-

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارتین گریفتھس نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دو سال سے زائد عرصے سے مذاکراتی عمل کے تعطل کے بعد یمن میں جنگ کو روکنے اور ایک پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کے تحت دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ رہے ہیں-

اقوام متحد کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا کہ بھوک اور حفظان صحت کی انتہائی خراب صورتحال نے یمن میں ایک بحران پیدا کر دیا ہے-

یمن سے متعلق صلح مذاکرات چھے ستمبر کو جنیوا میں شروع ہونے والے تھے لیکن سعودی عرب کی مخالفتوں کی بنا پر یہ مذاکرات ملتوی ہو گئے تھے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں