مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے ایران میں یوم طلبا اور اور انیس ترپن میں شاہی حکومت کے ہاتھوں ایرانی طلبا کے قتل عام میں امریکا کے کردار کا ذکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں سے اب تک ایرانی عوام کے خلاف جتنے بھی جرائم اور مظالم کا ارتکاب کیا گیا ان سب میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر امریکا شریک رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے تو خود امریکا کے مقامی باشندوں اور رنگین فاموں کا بھی بے دردی کے ساتھ قتل عام کیا ہے-
تہران کے خطیب جمعہ نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکا کی ایٹمی بمباری اور گوانتانامو اور عراق کی ابوغریب جیلوں میں اس کی وحشیگری اور بربریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم ایک ایسے وقت انجام دیئے گئے ہیں جب امریکا خود کو دنیا میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا مدافع کہتا ہے-
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام تر سازشوں اور خباثتوں کے باوجود امریکا کو سب سے زیادہ شکست ایرانی عوام سے ہوئی ہے اور ایران کے خلاف امریکا کی تازہ ترین سازشیں منجملہ پابندیوں میں شدت کا اس کا ہتھکنڈہ بھی ناکام ہو گیا ہے-
تہران کے خطیب جمعہ نے یمن کے بحران کو عالمی برادری خاص طور پر امریکا اور مغرب کے لئے ایک بڑی آزمایش قرار دیا اور کہا کہ آل سعود حکومت اور علاقے کے بعض دیگر عرب ملکوں کے ہاتھوں یمن کے بے گناہ شہریوں کا قتل عام یہ ثابت کرتا ہے کہ انسانی حقوق کا امریکا اور مغرب کا دعوی باکل جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے-
پیغام کا اختتام/