مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں شہر خاش کے نمائندے علی کرد نے گزشتہ روز صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں ایک مقامی نشست میں کہا کہ مغوی ایرانی اہلکار صحت مند ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ بہت جلد رہا ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے تمام اراکین، سیاسی اور سیکورٹی حکام، پاسداران انقلاب اسلامی، علما اور عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ایرانی سرحدی محافظوں کی جلد بازیابی کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی کوششوں اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے تعاون کے بعد 5 مغوی ایرانی اہلکاروں کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا گیا .
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں نے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 12 سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کیا تھا.
پیغام کا اختتام/