16 October 2024

امریکہ ایران کو اپنے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے: حسن روحانی

صدر مملکت نے کہا کہ امریکہ ایران میں طاقتور نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۶۲
تاریخ اشاعت: 21:58 - December 25, 2018

امریکہ ایران کو اپنے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے: حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے حسن روحانی نے آج منگل کے روز تہران میں پارلیمنٹ میں نئے سال کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکمران خطے میں ایران کو اپنے لئے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں اسی لئے وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں طاقتور نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب بھی ایرانی قوم اور نظام کوئی بڑا قدم اٹھائے تو امریکہ ہمارا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑتا ہے.

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے بجٹ کو ایسے وقت پیش کررہے ہیں جب کئی ماہ سے ایران کو امریکی دباو اور اس کی ظالمانہ پابندیوں کا سامنا ہے.

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی سازشوں کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور نظام کو کمزور کرناہے. امریکی پابندیوں نے نہ صرف براہ راست ایرانی قوم کو نشانہ بنایا ہے بلکہ اس سے علاقائی اقوام اور عالمی کمپنیاں بھی متاثر ہورہی ہیں اور یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

صدر مملکت روحانی نے کہا کہ امریکی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور غیرملکی دباو کے باوجود ایرانی قوم تمام سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کرےگی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں