16 October 2024

فلسطینی کاز کی حمایت جاری رہے گی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ رہا ہے اور ان کی امنگوں کی حمایت کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۹
تاریخ اشاعت: 23:39 - December 30, 2018

فلسطینی کاز کی حمایت جاری رہے گی، ایرانی وزیر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے لیے ایران کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطینی کاز کا حقیقی حامی ہے۔

انہوں نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے تحریک مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام کامیابی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مزاحمتی قوتیں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہیں اور وہ صہیونی دشمن کو جواب دینے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کی طاقت، حق واپسی مارچ اور تازہ جارحیت میں اسرائیل کی ناکامی کی شکل میں سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں اور خطے کے بیدار عوام سرزمین فلسطین کے خلاف امریکہ کے ناپاک منصوبے سینچری ڈیل کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے تمام تر مظالم کو صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذریعے نیز تکفیری گروہوں کے وحشیانہ اقدامات کے شور میں چھپا دیا گیا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بھی بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران، فلسطنیی عوامی کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور فلسطینی کاز کی مکمل کامیابی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران فلسطینی کاز کا حقیقی حامی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں