اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران سے 104 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے میں پاکستان کی دلچسپی

پاکستان کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایران سے 104 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدے کی مدت بڑھانےکے لئے ایرانی حکام سے بہت جلد جامع بات چیت کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۳۵
تاریخ اشاعت: 11:44 - January 01, 2019

ایران سے 104 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے میں پاکستان کی دلچسپیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر توانائی عمرایوب خان نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ پیر کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بجلی کے شعبے میں ایران کے ساتھ اپنے حالیہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے.

پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بجلی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے

پاکستان کے وزیر توانائی نے یقین دلایا کہ پاور ڈویژن ایران سے 104 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے معاہدے کی مدت بڑھانےکے لئے ایرانی حکام سے بہت جلد جامع بات چیت کرے گا

اس موقع پر ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے نیز پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران کی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا۔.

فریقین نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبے میں مشترکہ طور پر مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کا بھی اظہارکیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں