مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کے لئے چین، پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ مخصوص کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ دو ارب ڈالر جلد ہی پاکستان کو موصول ہو جائیں گے۔
پاکستان کی وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق آٹھ فیصد منافع کے ساتھ پاکستان کو دیئے جانے والے اس قرضے کا مقصد اقتصادی مسائل کے حل میں مدد کرنا ہے۔
اس قرضے کے بارے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں مفاہمت ہوئی تھی۔
عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اقتصادی بحران سے باہر نکلنے کے لئے ان کے ملک کو چودہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
پیغام کا اختتام/