16 October 2024

دوسروں کی جنگ لڑیں گے نہ آلہ کار بنیں گے، عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں کسی کی جنگ نہیں لڑے گا اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بنے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۷۵
تاریخ اشاعت: 19:44 - January 08, 2019

دوسروں کی جنگ لڑیں گے نہ آلہ کار بنیں گے، عمران خانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان جہاد کے بعد پاکستان نے دہشتگردی اور کلاشنکوف کلچر کی صورت میں بھاری قیمت ادا کی ہے جس میں اسی ہزار لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور ہم اب بھی ان مسائل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب جنگ کے لیے نہیں بلکہ قیام امن کے لئے اتحادی ملک بنے گا اور افغانستان میں امن عمل کے سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔

ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان ایٹمی طاقت ہیں اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ تو کجا سرد جنگ کے بھی متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے ہندوستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اختلافات کو جنگ سے حل کرنا خود کشی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں