مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرحد چیمبر کے صدرفیض محمد نے پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ملاقات کی. اس موقع پر انہوں نے ایرانی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا صوبے میں صنعت و تجارت کے شعبے سمیت ہائیڈل پاور جنریشن ،آئل اینڈ گیس ، جیمز اینڈ جیولری، ماربل، ادویات، ماچس، گھی اینڈ آئل، پیٹرو کیمیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے.
فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ نظام کو فعال بنانے، تجارتی وفود کے تبادلے، ایگزیبیشن اور ٹریڈ فیئر کے انعقاد، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے سے اتفاق کیا.
پیغام کا اختتام/