16 October 2024

افغانستان کے دیرینہ تنازع کا حل مذاکرات

پاکستان کے وزیر خارجہ اور افغان صدر کے خصوصی نمائندے نے ملاقات میں افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی ۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۸۹
تاریخ اشاعت: 11:51 - January 09, 2019

افغانستان کے دیرینہ تنازع کا حل مذاکراتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، یہ امن علاقائی معاشی ترقی اور خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے عمر داؤد زئی کو خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھی افغانستان میں مصالحت کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے اور افغانستان کے سیاسی و پرامن حل پر قائل ہورہی ہے۔

عمر داؤد زئی کاکہنا تھا کہ افغان صدر پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے اور افغان حکومت تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔

عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کا واحد موزوں حل مذاکرات ہی ہیں اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں