16 October 2024

غرب اردن میں دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاری

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم از کم تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۴
تاریخ اشاعت: 21:57 - January 09, 2019

غرب اردن میں دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے علاقوں بیت لحم اور طولکرم پر حملہ اور فلسطینیوں کے مکانات پر دھاوا بول دیا نیز تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے رام اللہ، نابلس اور طوباس پر حملہ کر کے چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکار، غرب اردن کے علاقوں میں تحریک مزاحمت کے گروہوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھوں نے گذشتہ چند روز کے دوران سیکڑوں سرگرم عمل فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے دوران خود مختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ہزار دو سو اکیاون سرگرم عمل فلسطینیوں کو سیاسی طور پر حراست میں لیا، نو سو انچاس کو طلب کیا، سات سو اکیس کو روکا، چار سو ایک کو حملے کا نشانہ بنایا، دو سو چار کی، آزادی بیان پر سرکوبی کی اور تراسی فلسطینیوں کی زمین و جائداد کو ہڑپ کیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں