اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آسٹریلیا میں سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ بھیجنے والا گرفتار

آسٹریلیا میں کئی سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ بھیجنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۰۸
تاریخ اشاعت: 14:41 - January 10, 2019

آسٹریلیا میں سفارت خانوں کو مشتبہ پیکٹ بھیجنے والا گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، 48 سال کے مشتبہ شخص کو ریاست وکٹوریا کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلیا کے شہروں ملبورن اور کینبرا میں واقع 10 ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کیمیکل سے بھرے مشتبہ پیکٹس موصول ہوئے تھے۔

جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں اُن میں پاکستان، ہندوستان، امریکا، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ایک ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم نے پیکٹ میں ’اسبیٹوس‘ نامی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو کہ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد تمام ممالک کے سفارتی مشن کو ایڈوائزری جاری کردی ہیں جبکہ سفارت اور قونصل خانوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں