مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت بغداد میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے خاص طور سے پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عراق کے پارلیمانی دھڑوں کے رہنماؤں نے ایران کے ساتھ عراق کے تعلقات کی تقویت کے لئے اپنے نظریات پیش کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سال میں ایران و عراق کے ستّر لاکھ شہریوں کی آمد و رفت سے دونوں ملکوں کی قوموں میں پائی جانے والی قربت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی دونوں ملکوں کی مشترکہ تاریخ و مفادات کی طف اشارہ رتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے میں عراق کے ساتھ ایران کے اہم تعاون و کردار کی قدردانی کی۔
محمد جواد ظریف جو اتوار کوعراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ عراقی شہر بغداد، سلیمانیہ اور کربلا میں منعقد ہونے والے مشترکہ تجارتی فورم میں شرکت کی عراق کے دورے پر بغداد پہنچے اب تک اپنے دورہ عراق میں اس ملک کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم، وزیر اعظم عادل عبدالمہدی اور حکمت دھڑے کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات کر چکے ہیں۔
پیغام کا اختتام/