16 October 2024

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات چیت پر تاکید

پی ڈی پی نے مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات چیت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۶۱
تاریخ اشاعت: 14:35 - January 16, 2019

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور کشمیری قیادت سے بات چیت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں سے قبل پاکستان اور کشمیری مزاحمتی قیادت سے بات چیت ہونی چاہیے۔

 مفتی نے پارٹی ورکروں سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملی ٹینسی کے خاتمے کے لئے بات چیت ضروری ہے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، حریت پسندوں اور اس کے بعد جب ماحول ٹھیک ہوجائے گا تو ملی ٹینٹوں کے ساتھ بھی بات چیت ہونی چاہیے تاکہ بندوق اور تصادموں کا سلسلہ ختم ہو۔

دوسری جانب کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے ہیرا نگر سیکٹر میں منگل کو پاکستانی اور ہندوستانی فوج کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک ہوا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں