مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے پروجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں کہا کہ ایران کے اندر پائپ لائن بچھانے کا پروجیکٹ بہت پہلے مکمل ہو چکا ہے اور تہران چاہتا ہے کہ یہ پروجیکٹ پاکستان میں بھی جلد سے جلد مکمل ہو-
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے میں امن و صلح کی برقراری کے لئے مشترکہ طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-
ایرانی سفیر نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کی شرح سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکی ہے- انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے کے باہر کے ملکوں کے بغیر اس مسئلے میں تعاون کر سکتے ہیں-
پیغام کا اختتام/