16 September 2024

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ تہران

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سے مذاکرات کے لئے تہران پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۱
تاریخ اشاعت: 20:15 - January 21, 2019

پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ تہرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پولینڈ کے نائب وزیرخارجہ میسلاؤ لانگ، اپنے دورہ تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے- 

پولینڈ کے نائب وزیرخارجہ کا یہ دورہ وارسا میں ایران مخالف امریکا کی مجوزہ کانفرنس کے انعقاد پر ایران کے احتجاج کے بعد انجام پایا ہے-

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو نے ایرانو فوبیا کو ہوا دینے کی اپنی کوششوں کے تحت گیارہ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن آئندہ تیرہ اور چودہ فروری کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایران مخالف ایک کانفرنس منعقد کر رہا ہے-

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے واشنگٹن کے اس فیصلے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے آخری بار ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی، وہ یا تو مرچکے ہیں یا بے عزت ہو چکے ہیں یا کنارے لگ چکے ہیں-

یورپی یونین نے بھی کہا ہے کہ اس کا کوئی نمائندہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں