اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران، امریکی سازشوں کے باوجود ضرورت کے مطابق تیل فروخت کر رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب صدر نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی درآمدات کی روک تھام کے حوالے سے امریکی منصوبہ بندیوں اور سازشوں کے باوجود ایران اپنی ضرورت کے مطابق تیل فروخت کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۹۰
تاریخ اشاعت: 15:30 - January 22, 2019

ایران، امریکی سازشوں کے باوجود ضرورت کے مطابق تیل فروخت کر رہا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئرنائب صدراسحاق جہانگیری نے کرمان کے دورے کے موقع پرامریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  تیل کی فروخت سےملک میں ضروری اشیاء بشمول ادویات کی  مناسب قیمت پر خریداری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اسلامی جمہوریہ ایران سے نمٹنے اور ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سےغیر قانونی علیحدگی کی بدولت امریکہ پوری دنیا میں بدنام ہوگیا ہے جبکہ ایران بدستور سربلند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عمر 40 سال سے آگے نہیں بڑھے گی جبکہ ان کی خام خیالیوں کے باوجود ہم بڑے شاندار طریقے سے ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ملک میں خوشحالی اور ترقی کی راہ میں مواصلات، ریلوے، صنعت، ماڈرن ٹیکنالوجی، اور جوہری توانائی  کے شعبوں میں بڑے  بڑے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک  پہنچایا گیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں