16 October 2024

پاکستان کا ایرانیوں کو آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان

پاکستان نے ایرانی شہریوں کو آن ارائیول ویزے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۲۰
تاریخ اشاعت: 16:32 - January 27, 2019

پاکستان کا ایرانیوں کو آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی جا رہی جس کے تحت ایران سمیت پچاس ممالک کے شہریوں کو پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ہمارے نمائند کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب آن ارائیول ویزے کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے اور اس پالیسی کے اطلاق کے بعد ایرانی شہری بھی ایئرپورٹ پر تیس دن کا ارائیول ویزا لے سکتے ہیں۔

یہان اس بات کی یادہ دہانی ضروری ہے کہ یہ ویزا تاجر افراد کے لئے ہے جو پاکستان میں تجارت کے لئے پہنچیں گے اور اس کے لئے کمپنی کا بھی دعوت نامہ ضروری ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں