16 October 2024

افغان سرحد کے بڑے حصے باڑ لگانے کا کام مکمل

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے نو سو کلو میٹر حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۳۰
تاریخ اشاعت: 20:50 - January 28, 2019

افغان سرحد کے بڑے حصے باڑ لگانے کا کام مکملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی  فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ باڑ کی تنصیب  سے سرحد پار دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے گی اور آئندہ سال منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد حالات مزید بہتر ہوں گے۔

دو ہزار چھے سو کلومیٹر کی سرحد پر بارہ سو کلومیٹر کا حصہ سب سے حساس ہے جس پر باڑ کی تنصیب کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت افغانستان نے پاکستان کے ذریعے باڑ کی تنصیب پر اعتراض کیا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ باڑ کی تنصیب سے سرحدی سیکورٹی میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

حکومت افغانستان ڈیورنڈ لائن کو بھی دونوں ملکوں کے درمیان عالمی سرحد کے طور پر تسلیم نہیں کرتی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں